عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹیوں اور بیویوں کو عیدین میں عید گاہ لے جاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ این ماجہ، (تحفة الأشراف: 5818، ومصباح الزجاجة: 460)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/231، 353) (ضعیف)» (اس حدیث کی سند میں حجاج بن أرطاہ ضعیف اور مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے)