رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3829، ومصباح الزجاجة: 446)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الصلاة 220 (1647) (صحیح)» (عبدالرحمن بن سعد ضعیف اور ان کے والد مجہول الحال ہیں، لیکن اگلی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإروااء: 3/109)
‘Abdur-Rahman bin Sa’d bin ‘Ammar bin Sa’d, the Mu’adhdhin of the Messenger of Allah (ﷺ), narrated from his father, from his father, from his grandfather, that the Messenger of Allah (ﷺ) used to say the Takbir in the ‘Eid prayer, seven times in the first (Rak’ah) before reciting Qur’an, and five times in the second before reciting Qur’an.
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1277
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) عید کی نماز کی یہ خصوصیت ہے۔ کہ اس میں دوسری نمازوں میں کہی جانے والی تکبیرات کے علاوہ مزید تکبیرات بھی کہی جاتی ہیں۔ انھیں تکبیرات زوائد یا زائد تکبیریں کہتے ہیں۔ یعنی وہ تکبیریں جو دوسری نمازوں سے زائد عید کی نماز میں کہی جاتی ہیں۔
(2) زائد تکبیروں کی تعداد پہلی رکعات میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ ہے۔
(3) یہ تکبیرات قراءت سے پہلے کہی جاتی ہیں۔
(4) تکبیر تحریمہ ان تکبیرات میں شامل نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1277