سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سورہ «إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ» یعنی سورة النصر آخر تک نازل ہوئی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر نماز میں یہ تسبیح پڑھتے ہوئے سنا، «سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي» ”اے اللہ، تو پاک ہے ساتھ اپنی تعریفوں کے، اے اللہ، مجھے معاف فرما ـ“