حضرت عثمان بن الحکم الجذامی اپنی سند سے امام ابن شہاب سے اسی کی مثل بیان کرتے ہیں، اور فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «اللهُ أَكْبَرُ» کہا اور اپنے دونوں کندھو کے برابر دونوں ہاتھ بلند کیے۔ امام ابوبکر رحمہ الله فرماتے ہیں کہ مصر میں سب سے پہلے ابن جریج مالک رحمہ الله کا علم لے کر حضرت عثمان بن الحکم الجذامی آئے ہیں۔ امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے احمد بن عبداللہ بن عبدالرحیم برقی کو فر ماتے ہوئے سنا، ہمیں ابن ابی مریم نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں مجھے عثمان بن الحکم الجزامی نے حدیث بیان کی اور وہ بہترین لوگوں میں سے تھے۔