سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ دونوں ہاتھ سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص اپنا چہرہ (زمین پر) رکھے تو اپنے دونوں ہاتھ بھی رکھے اور جب چہرے کو اُٹھائے تو اُسے ان دونوں کو بھی اُٹھانا چاہیے۔