سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر نماز میں قرآءت کی جائے گی۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جو قراءت سنائی، وہ ہم تمہیں سنا دیتے ہیں۔ اور (جن نمازوں میں) ہم سے پوشیدہ قراءت کی، ہم نے بھی وہ قراءت تم سے پوشیدہ رکھی ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بلند آواز سے اور آہستہ آواز سے قراءت کرنے کی بنیاد پر نمازی کے لئے کن نمازوں میں بآواز بلند قراءت کرنی چاہیے اور کن میں آہستہ سے قراءت کرنی چاہیے، میں یہ تمام بحث كتاب الاماته میں بیان کر دی ہے۔