1917. (176) بَابُ اسْتِلَامِ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحَجَرَ، رُكْنِ الْأَسْوَدِ وَالَّذِي يَلِيهِ وَهُمَا الرُّكْنَانِ الْيَمَانِيَانِ
1917. حجر اسود اور اس کے قریب والے رکن کا استلام کرنے کا بیان اور وہ دونوں رکن یمانی کہلاتے ہیں
حضرت سالم بن عبد الله اپنے والد گرامی سیدنا عبد الله رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے ارکان میں سے صرف حجر اسود اور دارالجمحین کی جانب اس کے قریبی رکن (رکن یمانی) کا استلام کرتے تھے۔