ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
جناب محمد بن عبد الرحمٰن سے روایت ہے کہ ایک عراقی شخص نے اُن سے کہا کہ حضرت عروہ بن زبیر سے سوال کرو کہ حج کا احرام باندھنے والا شخص کیا کرے۔ تو میں نے اُن سے یہ سوال کیا۔ اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا ہے، مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ آپ نے مکّہ مکرّمہ پہنچنے پر سب سے پہلے وضو کیا پھر بیت اللہ کا طواف کیا، پھر کچھ طویل حدیث بیان کی۔