1820. (79) بَابُ الْإِحْرَامِ فِي الْأُزُرِ وَالْأَرْدِيَةِ وَالنِّعَالِ
1820. احرام باندھنے میں تہبند، چادریں اور چوتے استعمال کرنے کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے بلند آواز سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، محرم کون کون سے کپڑے نہ پہنے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم شلواریں، قمیص، ٹوپی والے کوٹ، پگڑیاں اور زعفران اور ورس بوٹی سے رنگے ہوئے کپڑے مت پہنو۔ بلکہ تم میں سے کوئی شخص احرام باندھے تو تہہ بند، چادر اور جوتے پہن لے۔ اور اگر اسے جوتے نہ ملیں تو موزے پہن لے اور ان کو (اوپر سے کاٹ لے) حتّیٰ کہ وہ ٹخنوں سے نیچے آجائیں۔“