سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُس نے عرض کیا کہ ”اے اللہ کے نبی، آپ ہمیں احرام کی حالت میں کون سے کپڑے پہننے کا حُکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم قمیص، پگڑیاں، توپی والے کوٹ، شلواریں اور موزے نہ پہنو، الاّ یہ کہ کسی شخص کو جوتے نہ ملیں تو وہ ان موزوں کو ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ کر پہن لے۔ اور تم ایسے کپڑے نہ ہو پہنو جنہیں ورس یا زعفران سے رنگا گیا ہو۔“ اور فرمایا: ”اور محرمہ عورت نقاب نہ کرے اور نہ دستانے پہنے۔“