صحيح ابن خزيمه
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
1716. (161) بَابُ إِعْطَاءِ السَّائِلِ مِنَ الصَّدَقَةِ وَإِنْ كَانَ زِيُّهُ [250- أ] زِيَّ الْأَغْنِيَاءِ فِي الْمَرْكَبِ وَالْمَلْبَسِ
1716. صدقے کا سوال کرنے والے کو عطا کرنے کا بیان اگرچہ اس کی شکل و صورت اور سواری مالدار لوگوں جیسی ہو
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کا حق ہے اگر چہ وہ گھوڑے پر سوار ہوکر آئے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف