191. (190) بَابُ اسْتِحْبَابِ بَدْءِ الْمُغْتَسِلِ بِإِفَاضَةِ الْمَاءِ عَلَى الْمَيَامِنِ قَبْلَ الْمَيَاسِرِ.
191. غسل کرنے والے کے لیے بائیں اعضاء سے پہلے دائیں اعضاء پر پانی ڈالنا اور شروع کرنا مستحب ہے
حضرت قاسم رحمہ اللہ کہتےہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دودھ والے برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں سے (پانی) لیتے تو اُسے اپنے (سرکی) دائیں جانب پر ڈالتے، اور اپنے دونوں ہاتھوں سے (پانی) لیتے اور اُسے اپنے (سرکی) بائیں جانب پر ڈالتے۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پانی لیتے تو اُسے اپنے سر کے درمیان میں ڈالتے۔