صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
1679. ‏(‏124‏)‏ بَابُ إِخْرَاجِ السُّلْتِ صَدَقَةَ الْفِطْرِ،
1679. حجازی جَو صدقہ فطر میں دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2415
Save to word اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا کہ ہم صدقہ رمضان میں ایک صاع کھانا دیں ہر چھوٹے اور بڑے شخص، آزاد اور غلام کی طرف سے بھی۔ جس شخص نے حجازی جَو ادا کیئے اس سے قبول کیئے جائیںگے اور میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی فرمایا: جس نے آٹا ادا کیا تو اس سے قبول کرلیا جائیگا اور جس نے ستّوادا کیے تو وہ بھی قبول کیئے جائیںگے۔

تخریج الحدیث:


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.