سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ روانہ ہوئے حتیٰ کہ جب ہم سقیا مقام پر سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی پھتریلی سیاہ زمین پر پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لئے وضو کا) پانی لاؤ“ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرلیا تو قبلہ کی طرف مُنہ کر کے کھڑے ہوئے، پھر «اللهُ أَكْبَرُ» کہا اور پھر کہا «أبِي إِبْرَاهِيمُ كَانَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ، وَدَعَاكِ لِأهْلِ مؐكّةَ وَأَنَا مُحَمَّدٌ، عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ، أَدْعُوكَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنْ تَبَارَكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ وَصَاعِهِمْ مِثْلَ مَا بَارَكْتَ لِأَهْلِ مَكَّةَ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ» ”(اے اللہ) میرے باپ ابراہیم تیرے بندے اور تیرے خلیل تھے اور انہوں نے تجھہ سے اہل مکہ کے لئے دعا کی تھی، اور میں محمد تیرا بندہ اور رسول ہوں، میں تجھ سے اہل مدینہ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ تُو ان کے مد اور صاع میں اسی طرح برکت عطا فرما جس طرح تُو نے اہل مکہ کو برکت عطا فرمائی تھی، برکت دو برکتوں کےساتھ (عطا فرما)۔“