صحيح ابن خزيمه
رمضان المبارک میں سفر کے دوران جن لوگوں کے لئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ان کے ابواب کا مجموعہ
1382.
1382. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت کو اس سے بے رغبتی کرتے ہوئے چھوڑنے پر سخت وعید کا بیان
تخریج الحدیث:
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے میری سنّت سے بے رغبتی کی وہ مجھ سے نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح