امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل روایات میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ روزے دار کا ہر نماز کے وقت مسواک کرنا باعث فضیلت و اجر ہے۔ جیسا کہ بے روزہ دار شخص کے لئے فضیلت کا باعث ہے۔ آپ کا ارشاد ہے کہ ”اگر مجھے اپنی اُمّت کو مشقّت میں ڈال دنیے کا ڈر نہ ہوتا تو میں اُنہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حُکم دیتا۔“ آپ نے اس فرمان عالی میں روزے دار کو بے روزہ داروں سے مستثنی نہیں کیا (بلکہ دونوں کے لئے یہی حُکم دینے کی خواہش کی)۔