صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
1252.
1252. نماز جمعہ کے لئے اقامت کہنے کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 1837
Save to word اعراب
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے (جمعہ کے) لئے صرف ایک ہی مؤذن تھا ـ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آتے تو وہ اذان کہتا اور جب آپ منبر سے اُترتے تو وہ اقامت کہتا۔ سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے دور میں بھی اسی طرح رہا۔ پھر جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا دور آیا اور لوگ زیادہ ہوگئے تو اُنہوں نے بازار میں ایک گھر (کی چھت) پر جسے الزوراء کہا جاتا تھا، تیسری اذان کہنے کا حُکم دیا۔ لہٰذا جب آپ گھر سے خطبہ کے لئے تشریف لاتے تو وہ مؤذن اذان کہتا اور جب آپ منبر سے اُترتے تو وہ اقامت کہہ دیتا۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.