صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل چل کر جانے کے ابواب کا مجموعہ
1190.
1190. جمعہ کے دن جمعہ کے لئے جلدی آنے والوں کے نام حسب مراتب لکھنے کے لئے فرشتوں کے مسجد کے دروازوں پر بیٹھنے کا بیان- اور خطبہ جمعہ سُننے کے لئے ان کے اپنے رجسٹروں کو بند کر دینے کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 1769
Save to word اعراب
نا عبد الجبار ، حدثنا سفيان ، نا الزهري ، وحدثنا سعيد بن عبد الرحمن ، حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا كان يوم الجمعة كان على كل باب من ابواب المسجد ملائكة يكتبون الناس على منازلهم الاول فالاول , فإذا خرج الإمام، طويت الصحف". وقال عبد الجبار:" فإذا جلس الإمام طووا الصحف". وقالا جميعا:" واستمعوا الخطبة , فالمهجر إلى الصلاة كالمهدي بدنة , ثم الذي يليه كمهدي بقرة , ثم الذي يليه كمهدي كبشا" حتى ذكر الدجاجة والبيضة. وقال المخزومي:" كمهدي البقرة" , وقال:" كمهدي الكبش"نا عَبْدُ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نا الزُّهْرِيُّ ، وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمُ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ , فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ، طُوِيَتِ الصُّحُفُ". وَقَالَ عَبْدُ الْجَبَّارِ:" فَإِذَا جَلَسَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ". وَقَالا جَمِيعًا:" وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ , فَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً , ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي بَقَرَةً , ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي كَبْشًا" حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ. وَقَالَ الْمَخْزُومِيُّ:" كَمُهْدِي الْبَقَرَةِ" , وَقَالَ:" كَمُهْدِي الْكَبْشِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے موجود ہوتے ہیں جو لوگوں کے نام اُن کے (مسجد آنے کے) مراتب کے لحاظ سے لکھتے ہیں ـ جو پہلے آتا ہے اسے پہلے اور بعد میں آنے والوں کو بعد لکھتے ہیں ـ پھر جب امام (خطبہ کے لئے) تشریف لاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کر دیتے ہیں۔ جناب عبدالجبار کی روایت میں ہے کہ جب امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کر دیتے ہیں۔ دونوں راوی کہتے ہیں کہ اور وہ فرشتے بھی خطبہ سننے لگ جاتے ہیں۔ لہٰذا نماز کے لئے جلدی آنے والا، اونٹ کی قربانی کرنے والے جیسا اجر پاتا ہے۔ پھر اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی کرنے والے شخص کی طرح ثواب حاصل کرتا ہے۔ پھر اس کے بعد والا مینڈھے کی قربانی کرنے والے شخص کی مثل ثواب پاتا ہے۔ حتّیٰ کہ آپ نے مرغی اور انڈے کا تذ کرہ بھی کیا۔ جناب مخزومی کی روایت میں گائے کی قربانی کرنے والے کی طرح اور مینڈھے کی قربانی کرنے والے کی طرح۔ کے الفاظ ہیں۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.