سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لاتے اور ہمارے کندھوں اور سینوں کو اپنے دست مبارک سے برابر کرتے اور فرماتے: ”تمہارے سینے مختلف (آگے پیچھے) نہیں ہونے چا ہئیں وگرنہ تمہارے دل بھی مختلف ہو جائیں گے۔ بیشک اللہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے اور اُس کے فرشتے اُن کے لئے رحمت و بخشش کی دعا کرتے ہیں۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن مجید کو (اپنی آوازوں کے ساتھ) زینت دو -“ جناب عبدالرحمان بن عوسجہ کہتے ہیں کہ میں یہ الفاظ بھول گیا تھا۔ ”قرآن مجید کو اپنی آوازوں کے سا تھ زینت دو“ حتّیٰ کہ ضحاک بن مزاحم نے مجھے یہ الفاظ یاد دلائے۔