سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام (نماز کا) ضامن ہے اور مؤذن (اذان کے درست وقت کا) امانت دار ہے۔ «اَرْشَدَ اللهُ الأ ئِمّةَ، وَغَفَرَ لِلْمَؤَذِّنِيْنَ» اے اللہ، ائمہ کو رشد و ہدایت اور مؤذنوں کو بخشش نصیب فرما۔“ یہ جناب اشج کی روایت ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت ابن نمیر نے اعمش سے بیان کی ہے اور اس روایت کو خراب کر دیا ہے۔