ہمام بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک بلند چبوترے (دکان) پر ہمیں نماز پڑھائی (جبکہ لوگ نیچے کھڑے تھے) اُنہوں نے اُس پر سجدہ کیا، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے اُنہیں (کپڑے سے پکڑ کر) کھینچ لیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی اُن کی بات مانتے ہوئے نیچے آ گئے۔ پھر جب نماز مکمل کی تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کیا اس طرح کرنے سے منع نہیں کیا گیا؟ تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا کہ کیا آپ نے مجھے دیکھا نہیں کہ میں نے آپ کی بات مان لی تھی (اور نیچے اُتر کر سجدہ کیا تھا)؟