وذكر صلاة الملائكة عليه ودعائهم له ما لم يؤذ فيه او يحدث فيه وَذِكْرِ صَلَاةِ الْمَلَائِكَةِ عَلَيْهِ وَدُعَائِهِمْ لَهُ مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ أَوْ يُحْدِثْ فِيهِ
اور فرشتوں کا اُس شخص کے لئے دعا اور استغفار کرنے کا بیان، جب تک وہ کسی کو تکلیف نہ دے یا اُس کا وضو نہ ٹوٹ جائے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرکے مسجد جاتا ہے، اور اُسے صرف نماز ہی اُٹھاتی ہے وہ صرف نماز ہی کے لئے آتا ہے چنانچہ جب وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو وہ نماز ہی کے حُکم میں رہتا ہے جب تک نماز اُسے روکے رکھتی ہے۔ اور تم میں سے کوئی شخص جب تک اپنی نماز والی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے، فرشتے اُس کے لئے ان الفاظ میں دعا کرتے رہتے ہیں «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ، مَالَمْ يُؤْذِ فِيْهِ، وَمَا لَمْ یُحْدِثْ فِيْهِ» ”اے اللہ، اس شخص کو معاف فرما، اے اللہ، اس پر رحم فرما، اے اللہ، اس کی توبہ قبول فرما، جب تک وہ مسجد میں کسی کو تکلیف نہ دے، جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔“