سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کی جماعت کے ساتھ نماز، اس کی اپنے گھر یا بازار میں اکیلے کی نماز سے پچیس سے زائد درجے فضیلت رکھتی ہے۔ اور یہ اس لئے کہ تم میں سے کوئی شخص جب وضو کرتا ہے تو بہترین وضو کرتا ہے۔ پھر وہ صرف نماز کے لئے گھر سے نکلتا ہے، وہ جو قدم بھی اُٹھاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اُس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے، اور ایک گناہ معاف فرما دیتا ہے۔“ یہ بندار کی حدیث ہے ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ ”یا اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ جناب بشر بن خالد، مسلم بن جنادہ اور الدورقی کی روایت میں ہے کہ ”اور اُس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔ جناب الدورقی کی روایت میں ہے کہ ”حتّیٰ کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتاہے۔“