سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حُکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاوت سناؤں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبرپر تشریف فرما تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سورة النساء کی کچھ آیات پڑھ کر سنائیں، حتّیٰ کہ جب میں اس آیت پر پہنچا «فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَٰؤُلَاءِ شَهِيدًا» [ سورة النساء: 41]”پھر ان کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر اُمّت سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو اس اُمّت پر گواہ بنائیں۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔