سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عیدین میں کون سی (سورتیں) تلاوت کی تھیں؟ میں نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ القمر «اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ» اور سورۃ ق «ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ» کی تلاوت کی تھی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق اس روایت کو صرف فلیح بن سلیمان نے مسند بیان کیا ہے ـ اس روایت کو امام مالک اور ابن عیینہ نے اپنی سند کے ساتھ بیان کیا تو کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا۔