سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کی دعا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو پلٹا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ حدیث کے راوی ابوبکر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عباد بن تمیم سے کہا، آپ ہمیں بتائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر کے اوپر والے حصّے کو نیچے کیا تھا یا اس کے نیچے والے حصّے کو اوپر کیا تھا، یا اُسے کیسے پلٹا تھا؟ اُنہوں نے فرمایا کہ نہیں، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں جانب کو بائیں جانب اور بائیں جانب کو دائیں جانب کیا تھا۔