سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت نازل ہوئی «فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ» [ سورة البقرة: 115 ]”پس تم جدھر بھی مُنہ کرو گے وہیں اللہ کا چہرہ ہے۔“ کہ تم سفر میں نماز پڑھ لو، تمہاری سواری تمہیں لیکر جس طرف چاہے مُنہ کرلے۔ (لہٰذا) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکّہ مکرّمہ سے مدینہ منوّرہ کی طرف واپس ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر اپنے سر کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے نفل نماز پڑھ رہے تھے۔