ويخطر ببالي في هذا الخبر دلالة على ان الحمار ليس بنجس وإن كان لا يؤكل لحمه إذ الصلاة على النجس غير جائزوَيَخْطِرُ بِبَالِي فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْحِمَارَ لَيْسَ بِنَجَسٍ وَإِنْ كَانَ لَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ إِذِ الصَّلَاةُ عَلَى النَّجِسِ غَيْرُ جَائِزٍ
اس حدیث کے بارے میں میرے دل میں یہ خیال آرہا ہے کہ گدھا ناپاک نہیں ہے اگرچہ اس کا گوشت نہیں کھایا جاتا، کیونکہ ناپاک چیز پر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گدھے یا گدھی پر نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک خیبر کی طرف تھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ محمد بن دینار، الطاحی البصری ہیں۔