موسیٰ بن اسماعیل کہتے ہیں: ہم سے ابان نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں قتادہ سے سفر میں تیمم کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے ایک محدث نے بیان کیا ہے، اس نے شعبی سے شعبی نے عبدالرحمٰن بن ابزی سے ابزی نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہنیوں تک (مسح کرے)“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 10362) (منکر)» (اس کی سند میں محدث ایک مبہم راوی ہے)
Aban said: Qatadah was asked about tayammum during a journey. He said: A traditionist reported to me from al-Shabi from Abdur-Rahman bin Abza on the authority of Ammar bin Yasir who reported the Messenger of Allah ﷺ as saying: (He should wipe) up to the elbows.
USC-MSA web (English) Reference: Book 1 , Number 328
قال الشيخ الألباني: منكر
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف المحدث: لم أعرفه وللحديث طرق أخري ضعيفة انوار الصحيفه، صفحه نمبر 26
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 328
328۔ اردو حاشیہ: یہ روایت ضعیف ہے۔ شیخ البانی نے بھی صراحت کی ہے کہ ”کہنیوں تک“ کے الفاظ منکر یعنی صحیح روایات کے خلاف ہیں۔ بہرحال مذکورہ تمام روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ تمیّم کے بارے میں جو صحیح ترین روایت ہے، اس میں تمیم کا طریقہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ زمین پر صرف ایک ہی مرتبہ ہاتھ مارنے ہیں، پھر ان پر پھونک مار کر اور انہیں مل کر منہ پر پھیر لینا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 328