علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب مستحاضہ کا حیض آنا بند ہو جائے تو ہر روز (وقت کی تخصیص کے بغیر) غسل کرے اور گھی یا روغن زیتون لگا ہوا روئی کا ٹکڑا شرمگاہ میں رکھ لے۔
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 10282) (صحیح)»
Narrated Ali ibn Abu Talib: The woman who has a prolonged flow of blood should wash herself every day when her menstrual period is over and take a woollen cloth greased with fat or oil (to tie over the private parts).
USC-MSA web (English) Reference: Book 1 , Number 302
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف معقل الخثعمي: مجهول الحال،لم يوثقه غير ابن حبان،وقال ابن حجر: ’’مجهول‘‘ (تقريب: 6801) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 25
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 302
302۔ اردو حاشیہ: بعض علماء اس کے قائل ہیں اور یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے، مگر مرفوع حدیث نہیں ہے اور وہ بھی سنداًً ضعیف ہے اور ظاہر کہ یہ صورت واجب نہیں بطور نظافت مستحب و مندوب ہے اور علامہ منذری نے اسے ”غریب“ کہا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 302