سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابي داود تفصیلات

سنن ابي داود
کتاب: طہارت کے مسائل
Purification (Kitab Al-Taharah)
10. باب الْخَاتَمِ يَكُونُ فِيهِ ذِكْرُ اللَّهِ يَدْخُلُ بِهِ الْخَلاَءَ
10. باب: جس انگوٹھی پر اللہ کا نام ہو اسے پاخانہ میں لے جانے کے حکم کا بیان۔
Chapter: Entering The Area In Which One Relieves Oneself With A Ring Upon Which Allah’s Name Is Engraved.
حدیث نمبر: 19
Save to word اعراب English
(مرفوع) حدثنا نصر بن علي، عن ابي علي الحنفي، عن همام، عن ابن جريج، عن الزهري، عن انس، قال:" كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا دخل الخلاء وضع خاتمه"، قال ابو داود: هذا حديث منكر، وإنما يعرف عن ابن جريج، عن زياد بن سعد، عن الزهري، عن انس، ان النبي صلى الله عليه وسلم، اتخذ خاتما من ورق ثم القاه، والوهم فيه من همام، ولم يروه إلا همام.
(مرفوع) حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْحَنَفِيِّ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ وَضَعَ خَاتَمَهُ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ، وَإِنَّمَا يُعْرَفُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ثُمَّ أَلْقَاهُ، وَالْوَهْمُ فِيهِ مِنْ هَمَّامٍ، وَلَمْ يَرْوِهِ إِلَّا هَمَّامٌ.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ میں داخل ہوتے تو اپنی انگوٹھی نکال کر رکھ دیتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ حدیث منکر ہے، معروف وہ روایت ہے جسے ابن جریج نے زیاد بن سعد سے، زیاد نے زہری سے اور زہری نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی (اسے پہنا) پھر اسے نکال کر پھینک دیا۔ اس حدیث میں ہمام راوی سے وہم ہوا ہے، اسے صرف ہمام ہی نے روایت کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/ اللباس 16 (1746)، الشمائل 11 (88)، سنن النسائی/الزینة 51 (5216)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 11 (303)، (تحفة الأشراف: 1512)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/99، 101، 282) (منکر)» ‏‏‏‏ (مؤلف نے اس کی علت بیان کر دی ہے)

Narrated Anas ibn Malik: When the Prophet ﷺ entered the privy, he removed his ring. Abu Dawud said: This is a munkar tradition, i. e. it contradicts the well-known version reported by reliable narrators. On the authority of Anas the well-known version says: The Prophet ﷺ had a silver ring made for him. Then he cast it off. The misunderstanding is on the part of Hammam (who is the narrator of the previous tradition mentioned in the text). This is transmitted only by Hammam.
USC-MSA web (English) Reference: Book 1 , Number 19


قال الشيخ الألباني: منكر

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف وھو حديث منكر
ترمذي (1746)،نسائي (5216)،ابن ماجه (303)
ابن جريج مدلس (طبقات المدلسين: 3/83) وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 14

   سنن أبي داود19أنس بن مالكإذا دخل الخلاء وضع خاتمه
   سنن النسائى الصغرى5216أنس بن مالكإذا دخل الخلاء نزع خاتمه
   سنن ابن ماجه303أنس بن مالكإذا دخل الخلاء وضع خاتمه
   جامع الترمذي1746أنس بن مالكإذا دخل الخلاء نزع خاتمه
   بلوغ المرام77أنس بن مالكإذا دخل الخلاء وضع خاتمه

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 19 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 19  
فوائد و مسائل:
اصل روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور پھر اسے اتار دیا۔ گویا بیت الخلا میں جاتے وقت انگوٹھی اتار دینے کی روایت ضعیف ہے۔ تاہم ادب و احترام کا تقاضا ہے کہ ایسی انگوٹھی یا کتاب وغیرہ، جس میں اللہ کا نام ہو، بیت الخلاء میں لے جانا مناسب نہیں ہے۔ مذکورہ بالا سند کے منکر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہمام نے حدیث کا لفظ روایت کرنے میں ثقات کی مخالفت کی ہے اور اس متن کو ایک دوسری حدیث کے متن کے ساتھ خلط ملط کر دیا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 19   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 77  
´ گندگی والی جگہوں سے ایسی چیزوں کو دور ہی رکھا جائے جس میں اللہ کا ذکر ہو`
«. . . عن انس بن مالك رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا دخل الخلاء وضع خاتمه. . .»
. . . سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تو انگشتری (اپنی انگوٹھی اپنے دست مبارک سے) اتار کر الگ رکھ دیتے تھے . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 77]
لغوی تشریح:
«بَابُ آدَابِ قَضَاءِ الْحَاجَةِ» قضائے حاجت، یہ بول وبراز سے کنایہ ہے۔
«اَلْخَلَآءَ» خا کے فتحہ اور الف ممدودہ کے ساتھ ہے۔ خالی جگہ اور خالی مکان کو کہتے ہیں۔ پھر یہ قضائے حاجت کی جگہ کے لیے کثرت سے استعمال ہونے لگا۔ اسے بیت الخلاء بھی کہتے ہیں کیونکہ قضائے حاجت کے اوقات کے علاوہ یہ جگہ عموماً خالی رہتی ہے، اور اس لیے بھی اسے خلا کہتے ہیں کہ انسان کے لیے اس میں خلوت اور تنہائی میسر آتی ہے۔
«وَضَعَ خَاتَمَهُ» اپنی انگوٹھی اتار کر رکھ دیتے کیونکہ اس میں «محمد رسول الله» منقش تھا۔ اور اس میں تنبیہ اور خبردار کرنا مقصود ہے کہ گندگی والی جگہوں سے ایسی چیزوں کو دور ہی رکھا جائے جس میں اللہ کا ذکر ہو۔
«وَھُوَ مَعْلُوْلٌ» معلول اس لیے ہے کہ ہمام نے یہ روایت ابن جریج سے بیان کی ہے اور وہ زہری کے واسطے سے روایت کرتا ہے، حالانکہ ابن جریج نے یہ روایت زہری سے نہیں سنی بلکہ اس نے زیاد بن سعد کے واسطے سے زہری سے سنا ہے اور اس کے الفاظ بھی دوسرے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے اتار دیا۔

فائدہ:
یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ اس کو امام ابوداود نے منکر قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ اس میں ہمام راوی کو وہم ہوا ہے۔ تاہم ادب واحترام کا تقاضا ہے کہ بیت الخلا وغیرہ ناپاک اور گندی جگہوں میں ایسی کوئی چیز لے کر دیدہ و دانستہ داخل نہیں ہونا چاہیے جس پر اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ یا آیات قرآن مجید وغیرہ لکھی ہوئی ہوں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 77   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث303  
´پاخانہ میں اللہ کا ذکر کرنے اور اس میں انگوٹھی پہن کر جانے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تھے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 303]
اردو حاشہ:
 یہ روایت ضعیف بلکہ منکر ہے۔
صحیح روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی لیکن پھر آپ نے وہ اتاردی۔ دیکھیے: (سنن ابوداؤد، الطھارۃ، باب الخاتم یکون فیہ ذکر اللہ یدخل بہ الخلاء، حدیث: 19)
بنابریں بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت نبی ﷺ واقعی انگوٹھی اتاردیتے تھےیا نہیں؟ اس کی بابت کوئی صریح صحیح روایت نہیں تاہم ادب واحترام کا تقاضہ ہے کہ ایسی انگوٹھی یا کتاب وغیرہ جس میں اللہ کا نام ہو بیت الخلاء میں لے جانا مناسب نہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 303   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1746  
´داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ جاتے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1746]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ایسا اس لیے کرتے تھے کیوں کہ اس پر محمد رسول اللہ نقش تھا،
معلوم ہواکہ پاخانہ پیشاب جاتے وقت اس بات کا خیال رہے کہ اس کے ساتھ ایسی کوئی چیز نہیں ہونی چاہیے جس کی بے حرمتی ہو،
مثلا اللہ اور اس کے رسول کے نام یا آیات قرآنیہ وغیرہ۔

نوٹ:
(بطریق (الزهري عن أنس) اصل روایت یہ نہیں بلکہ یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی،
پھراسے پھینک دیا،
اس روایت میں یا تو بقول امام ابوداود ہمام سے وہم ہوا ہے،
یا بقول البانی اس کے ضعف کا سبب ابن جریج مدلس کا عنعنہ ہے،
انہوں نے خود زہری سے نہیں سنا اور بذریعہ عنعنہ روایت کردیا ہے،
تفصیل کے لیے دیکھئے:
ضعیف ابی داود رقم: 4)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1746   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.