سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک بدوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: صور کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سینگ ہے جس میں پھونکا جائے گا۔“
تخریج الحدیث: «جامع ترمذي: 2430، مسند احمد: 2/162، 192، مسند دارمي: 2/344، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 7/243۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»