سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قیامت والے دن فرمائے گا، میرے جلال کے لیے باہم محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا،جس دن میرے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2566، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1736، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 574، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2799، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21129، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7351، 8571، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2456 صحیح مسلم، البر والصلة: 16/123 رقم: 37، مسند أحمد: 2/221، 237، 370، 535، صحیح ابن حبان: 1/477، مسند طیالسي: 2/49، موطا: 4/342، الزهد، ابن مبارك: 247، حلیة الأولیا، ابو نعیم: 6/344، تاریخ بغداد: 5/71»