سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انگلیوں میں (دیت)دس دس (اونٹ)ہیں اور اس زخم میں جو ہڈی کو ننگا کردے پانچ (اونٹ دیت)ہیں۔
تخریج الحدیث: «سنن الکبریٰ، بیهقي: 8/92، 81، جامع ترمذي، کتاب الدیات: 3، باب الموضحة: 4/648، سنن دارمي: 2/115، کتاب الدیات: 16، باب فی الموضحة، مسند احمد: 2/217، سنن دارقطني: 3/207، سنن ابن ماجة: 18، باب دیة الأصابع رقم: 2653، 2655۔ محدث البانی نے اسے ’’حسن‘‘ کہا ہے۔»