سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ پانی پگھلے ہوئے تانبے جیسا ہوگا، تیل کی تلچھٹ کی طرح، جب وہ اس کے قریب کیا جائے گا تو اس کے چہرے کی چمڑی گر جائے گی۔“
تخریج الحدیث: «زیادات الزهد، ابن مبارك: 90، جامع ترمذي، کتاب صفة جهنم، حدیث: 2584، مستدرك حاکم، کتاب الأهوال، صفة ماء کالمهل: 604/4، صحیح ابن حبان (الموارد)649، مسند أحمد: 71/3، حلیة الأولیاء، ابونعیم: 182/8۔ محدث البانی نے اسے ضعیف کہا ہے لیکن امام حاکم اور ابن حبان نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»