حضرت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو خون نکلتا تھا ان کی ناک سے یہاں تک کہ رنگین ہو جاتی تھیں انگلیاں اُن کی، پھر مل ڈالتے تھے اس کو، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه معرفة السنن والآثار للبيهقي برقم: 238/1، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31/2، شركة الحروف نمبر: 73، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 50»