حضرت ربیعہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو جوئیں نکالتے تھے اپنے اونٹ کی، اور پھینک دیتے تھے جوں کو خاک میں موضع سقیا میں، اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: میں اس کام کو مکروہ جانتا ہوں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10058، 10171، 10172، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3240، والشافعي فى «الاُم» برقم:237/7، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8409، 8410، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15509، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 92»