سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے ہدیہ کے طور پر ایک ریشمی جوڑا آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں نے اسے زیب تن کر لیا، لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور پر ناراضگی کے اثرات دیکھے تو میں نے اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح. خ: 2614، م: 2071، والمراد بقوله: بين نسائي بين الفواطم، أى فاطمة بنت النبى وفاطمة بنت الأسد، والدة علي، وفاطمة بنت حمزة