(حديث مرفوع) حدثنا يحيى بن سعيد ، حدثنا مالك ، حدثنا الزهري ، عن سالم ، عن ابيه ، ان رجلا من الانصار كان يعظ اخاه في الحياء، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: دعه، فإن" الحياء من الإيمان".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَعْهُ، فَإِنَّ" الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک انصاری آدمی اپنے بھائی کو حیاء کے متعلق نصیحت کر رہا تھا (کہ اتنی بھی حیاء نہ کیا کرو) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رہنے دو حیاء تو ایمان کا حصہ ہے۔