حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان سے ایک عورت نے پوچھا کہ عورتوں کے پاس پچھلے حصے میں آنے کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے یہ آیت تلاوت فرمائی " تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں سو تم اپنے کھیت میں جس طرح آنا چاہو آسکتے ہو اور فرمایا کہ اگلے سوراخ میں ہو (خواہ مرد پیچھے سے آئے یا آگے سے)۔
حكم دارالسلام: للحديث إسنادان: أولهما حسن، وثانيهما خالف فيه معمر الراوة عن ابن خيثم، فقال:عن صفيه بنت شيبه بدل حفصة بنت عبدالرحمن