حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول مبارک تھا کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف فرماتے تھے ایک سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر تھے اس لئے اعتکاف نہیں کرسکے چنانچہ جب اگلا سال آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس دن کا اعتکاف فرمایا۔