مسند احمد کل احادیث 27647 :حدیث نمبر

مسند احمد
480. حَدِیث اَبِی الاَحوَصِ عَن اَبِیهِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
حدیث نمبر: 17231
Save to word اعراب
حدثنا ابو احمد ، قال: حدثنا سفيان ، عن ابي إسحاق ، عن ابي الاحوص ، عن ابيه مالك ، قال: قلت: يا رسول الله، الرجل امر به، فلا يضيفني، ولا يقريني، فيمر بي فاجزيه؟ قال:" لا، بل اقره"، قال: فرآني رث الثياب، فقال:" هل لك من مال؟" فقلت: قد اعطاني الله عز وجل من كل المال من الإبل، والغنم، قال: " فلير اثر نعمة الله عليك" .حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِيهِ مَالِكٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الرَّجُلُ أَمُرُّ بِهِ، فَلَا يُضَيِّفُنِي، وَلَا يَقْرِينِي، فَيَمُرُّ بِي فَأَجْزِيهِ؟ قَالَ:" لَا، بَلْ اقْرِهِ"، قَالَ: فَرَآنِي رَثَّ الثِيَابَ، فَقَالَ:" هَلْ لَكَ مِنْ مَالٍ؟" فَقُلْتُ: قَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ كُلِّ الْمَالِ مِنَ الْإِبِلِ، وَالْغَنَمِ، قَالَ: " فَلْيُرَ أَثَرُ نِعْمَةِ اللَّهِ عَلَيْكَ" .
حضرت مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم یہ بتائیے کہ اگر میں کسی شخص کے یہاں مہمان بن کر جاؤں اور وہ میرا اکرام کرے اور نہ ہی مہمان نوازی، پھر وہی شخص میرے یہاں مہمان بن کر آئے تو میں بھی اس کے ساتھ وہی سلوک کروں گا جو اس نے میرے ساتھ کیا تھا یا میں اس کی مہمان نوازی کروں؟ نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا تم اس کی مہمان نوازی کرو، ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس قسم کا مال ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ نے مجھے ہر قسم کا مال مثلا بکریاں اور اونٹ وغیرہ عطاء فرما رکھے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر اللہ کی نعمتوں اور عزتوں کا اثر تم پر نظر آنا چاہیے۔

حكم دارالسلام: إسناده صحيح


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.