سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بعض اشعار حکمت پر مبنی ہوتے ہیں۔
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تم جو اشعار مشرکین کے متعلق کہتے ہوایسالگتا ہے کہ تم ان پر تیروں کی بوچھاڑ برسا رہے ہو۔
حكم دارالسلام: إسناد الحديث الأول: "من الشعر حكمة" صحيح، خ: 6145، والحديث الثاني صحيح لغيره، وإسناده ضعيف، بشير ابن عبدالرحمن، لم يذكر البخاري وابن أبى حاتم الرواة عنه سوى اثنين ، ولم يؤثر توثيقه غير ابن حبان