(حديث موقوف) حدثنا ابو نعيم ، حدثنا مسعر ، عن ابي عون ، عن ابي صالح الحنفي ، عن علي ، قال: قيل لعلي ولابي بكر يوم بدر:" مع احدكما جبريل، ومع الآخر ميكائيل، وإسرافيل ملك عظيم يشهد القتال، او قال: يشهد الصف".(حديث موقوف) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قِيلَ لِعَلِيٍّ وَلِأَبِي بَكْرٍ يَوْمَ بَدْرٍ:" مَعَ أَحَدِكُمَا جِبْرِيلُ، وَمَعَ الْآخَرِ مِيكَائِيلُ، وَإِسْرَافِيلُ مَلَكٌ عَظِيمٌ يَشْهَدُ الْقِتَالَ، أَوْ قَالَ: يَشْهَدُ الصَّفَّ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مجھے اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو غزوہ بدر کے موقع پر بتایا گیا کہ آپ میں سے ایک کے ساتھ حضرت جبرئیل علیہ السلام اور دوسرے کے ساتھ حضرت میکائیل علیہ السلام ہیں اور حضرت اسرافیل علیہ السلام بھی - جو ایک عظیم فرشتہ ہیں - میدان کار زار میں موجود ہیں۔