مشكوة المصابيح کل احادیث 6294 :حدیث نمبر

مشكوة المصابيح
علم کا بیان
1.02. جھوٹی روایت بیان کرنے والا
حدیث نمبر: 199
Save to word اعراب
‏‏‏‏وعن سمرة بن جندب والمغيرة بن شعبة قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حدث عني بحديث يرى انه كذب فهو احد الكاذبين» . رواه مسلم ‏‏‏‏وَعَن سَمُرَة بن جُنْدُب وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ حَدَّثَ عَنِّي بِحَدِيثٍ يَرَى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْكَاذِبِينَ» . رَوَاهُ مُسلم
سمرہ بن جندب اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص مجھ سے حدیث بیان کرے، وہ جانتا ہو کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ بھی جھوٹوں (حدیث وضع کرنے والوں) میں سے ایک ہے۔ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (1)»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

   صحيح مسلم1المغيرة بن شعبةمن حدث عني بحديث يرى انه كذب فهو احد الكاذبين
   مشكوة المصابيح199المغيرة بن شعبةمن حدث عني بحديث يرى انه كذب فهو احد الكاذبين

مشکوۃ المصابیح کی حدیث نمبر 199 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 199  
فقہ الحدیث:
➊ جھوٹ بولنا مطلقاً حرام ہے لیکن اللہ اور رسول پر جھوٹ بولنا تو کبیرہ گناہ، حرام بلکہ بعض علماء کے نزدیک کفر ہے۔
➋ بدنصیب ہیں وہ لوگ جو اس شدید وعید اور دلائل کے باوجود اللہ اور رسول پر جھوٹ بولتے ہیں، موضوع اور بےاصل روایات لکھتے اور بیان کرتے ہیں۔ کیا انہیں اللہ کی پکڑ کا کوئی ڈر نہیں ہے؟!
➌ جھوٹ بولنے والے راویوں کے ساتھ وہ شخص بھی برابر کا شریک ہے جو جھوٹی روایات کو لوگوں کے سامنے بغیر تنبیہ کے بیان کرتا رہتا ہے۔
◄ اگر حدیث مذکور میں کاذبین سے مراد تثنیہ (دو) لیا جائے تو پھر دو شخص اس حدیث کے مخاطب ہیں: وہ جس نے جھوٹی حدیث بنائی ہے، اور وہ شخص جو یہ جھوٹی حدیث لوگوں کے سامنے بغیر تنبیہ کے بیان کرتا ہے۔
➍ اس شدید وعید سے اشارتاً یہ ثابت ہوتا ہے کہ حدیث وحی اور حجت ہے، جس کی حفاظت کے لیے یہ بتا دیا گیا ہے کہ جھوٹی حدیث بیان کرنے والا شخص جھوٹا ہے اور یہ شخص جہنم میں جائے گا جیسا کہ دوسری صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
➎ علماء پر یہ ضروری ہے کہ حدیث بیان کرتے وقت اس کی تحقیق کر لیں، بلکہ علم اسماء الرجال اور اصول حدیث کو ہمیشہ مدنظر رکھیں۔
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 199   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث، صحيح مسلم: 1  
امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ اپنی دو سندوں:
«حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا وكيع، عن شعبة، عن الحكم، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى، عن سمرة بن جندب .» اور
«حدثنا ابو بكر بن ابى شيبة ايضا، حدثنا وكيع، عن شعبة وسفيان، عن حبيب، عن ميمون بن ابي شبيب، عن المغيرة بن شعبة.»
سے، دو صحابہ کرام سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث بیان کرتے ہیں۔ (یعنی وہی حدیث جو پہلے گزری)۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر ایسی احادیث بیان کرنا جھوٹ ہے جس کا جھوٹ ہونا ظنی ہے،
تو جس حدیث کا مرفوع ہونا معلوم اور معروف نہیں ہے،
تو اس کو وضاحت کیے بغیر بیان کرنا کیسے جائز ہو سکتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.