عن جرير بن عبد الله قال: جاء ناس يعني من الاعراب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: إن ناسا من المصدقين ياتونا فيظلمونا قال: فقال: «ارضوا مصدقيكم وإن ظلمتم» رواه ابو داود عَن جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ نَاسٌ يَعْنِي مِنَ الْأَعْرَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: إِنَّ نَاسًا مِنَ المصدقين يَأْتُونَا فيظلمونا قَالَ: فَقَالَ: «أَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ وَإِنْ ظُلِمْتُمْ» رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کچھ اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا: صدقہ وصول کرنے والے کچھ لوگ ہمارے پاس آتے ہیں تو وہ ہم پر ظلم کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو۔ “ انہوں نے عرض کیا۔ اللہ کے رسول! خواہ وہ ہم پر ظلم کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو خواہ تم پر ظلم کیا جائے۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله: «صحيح، رواه أبو داود (1589) [و مسلم: 989/29]»