وفي رواية: قال مجاهد: قلت لابن عباس: ااسجد في (ص) فقرا: (ومن ذريته داود وسليمان) حتى اتى (فبهداهم اقتده) فقال: نبيكم صلى الله عليه وسلم ممن امر ان يقتدي بهم. رواه البخاري وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ مُجَاهِدٌ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَأَسْجُدُ فِي (ص) فَقَرَأَ: (وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسليمَان) حَتَّى أَتَى (فبهداهم اقتده) فَقَالَ: نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ أَمر أَن يَقْتَدِي بهم. رَوَاهُ البُخَارِيّ
اور ایک دوسری روایت میں ہے: مجاہد ؒ نے بیان کیا، میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، کیا میں سورۂ صٓ کی تلاوت پر سجدہ کروں؟ انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان ؑ،،،،، پس آپ ان کی راہ کی اقتدا کریں۔ “ انہوں نے فرمایا: تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی انہی میں سے ہیں جنہیں ان کی اقتدا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله: «رواه البخاري (3421)»