حدثنا ابو عاصم، عن عبد الحميد بن جعفر، عن ابيه، قال: جلست إلى ابن عمر، وابي سعيد، فقال احدهما لصاحبه: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " يبلغ العرق من بني آدم، فقال احدهما: إلى شحمة اذنه، وقال الآخر: يلجمه".حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " يَبْلُغُ الْعَرَقُ مِنْ بَنِي آدَمَ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: إِلَى شَحْمَةِ أُذُنِهِ، وَقَالَ الآخَرُ: يُلْجِمُهُ".
جعفر کہتے ہیں میں عبد اللہ بن عمر اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کرتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن بنی آدم کو پسینہ آئے گا۔“ ان میں سے ایک نے کہا کانوں کی لو تک اور دوسرے نے کہا: منہ تک پہنچ کر لگا م کی طرح ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي: 10/73: رقم الحديث: 5711، مستدرك الحاكم: 4/615: رقم الحديث: 8705، مجمع الزوائد: 10/335: رقم الحديث: 18334» علامہ ہیثمی، حاکم اور شیخ حسین سلیم اسد نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔