سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مریض کے پاس جاکر یوں کہے: «أَسْأَلُ اللّٰهَ الْعَظِيْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ أَنْ يَّشْفِيْكَ»”میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں جو بہت بڑا ہے اور بڑے عرش کا رب ہے کہ وہ تجھے شفا دے۔“ یہ بات سات دفعہ کہے تو اگر اس کی موت کا وقت نہ آچکا ہو گا تو اسے شفا دی جائے گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3106، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2083، قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2975، 2978، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1272، 1273، 1274، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2169، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12272، والطبراني فى «الصغير» برقم: 35، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24038»