سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی کمانے والا علم جیسی فضیلت نہیں کما سکتا جس کے ساتھ وہ اپنے ساتھی کی راہنمائی کر سکتا ہے یا اس کو ہلاکت سے ہٹا سکتا ہے۔ اور جس کا عمل درست نہیں اس کا دین بھی درست نہیں ہو سکتا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4726، والطبراني فى «الصغير» برقم: 676، ضعيف الجامع برقم: 5009 قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن زيد بن أسلم وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 121)»